وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: CM Punjab to visit twin cities today
وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کمشنرز سے ویڈیولنک کانفرنس پر متعلقہ ڈویژن میں اشیاء صرف کے نرخ دریافت کئے، وزیر اعلیٰ نے مہنگائی پر مکمل کنٹرول نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور درست سمت میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باتیں کرنے کا فائدہ نہیں ، اشیاء ضروریہ کے نرخ نیچے لائے جائیں، انہوں نے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا،عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر تاحال 3 تا 4 سو روپے کلو فروخت دیگر سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ اشیاء ضروریہ اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثرمیکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام ممکن ہو تا ہے ، مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں خود اشیاء صرف کے نرخ چیک کروں گا ،افسران فیلڈ میں نکلیں ، صبح صبح منڈیوں میں جا کر نیلامی کی نگرانی کریں اورپرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Posts