تاریخ نہیں بدلی، نواز شریف 21اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وطن واپسی کی تاریخ نہیں بدلی، نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا تعلق کسی نئے بیانیے یا 21 اکتوبر کی تاریخ کو تبدیل کرنے سے نہ جوڑا جائے۔ وطن واپسی کی تاریخ نہیں بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی وطن واپسی سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔مرتضیٰ سولنگی

گفتگو کے دوران سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو ہم سے جتنی تکلیف پہنچی ہے، اس کا بدلا انہیں گھٹیا جملوں کی ادائیگی کی صورت میں نہیں لینا چاہئے۔ نواز شریف شروع سے یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں بات چیت کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو ہم مہنگائی ختم کرچکے ہوتے، ملکی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہونے لگی تھی۔

آج سے 4 روز قبل لاہور میں ن لیگ پنجاب کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا نام ہے۔

Related Posts