مہنگائی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے ہوئی۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے ہوئی جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت میں توسیع کا امکان

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا مشکل فیصلہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث کیا۔ عمران خان نے اپنے دور میں ساری توجہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر مرکوز کر رکھی تھی۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساڑھے تین سال تک عمران خان کا دور رہا، لیکن انہوں نے ملکی ترقی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر موردِ الزام ٹھہرانے والی وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا ہے جس سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

Related Posts