کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی میٹ نے شہرقائد میں 9 سے 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیش گوئی کردی
ڈی جی میٹ نے شہرقائد میں 9 سے 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیش گوئی کردی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگئے، شہری خوبصورت موسم کا لطف اٹھانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جن میں سائٹ ایریا، ناظم آباد، بنارس اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے شہری لطف اندوز ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز دن کے اوقات میں کراچی کے قریب بارش برسانے والے سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سمندری ہوائیں بند ہوگئیں، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ ماہرین نے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں اور دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Related Posts