شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،وفاقی وزراء
شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،وفاقی وزراء

ڈسکہ:وفاقی وزراء نے کہاہے کہ ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار جیت چکے ہیں،الیکشن کمیشن فوری انتخابی نتائج کااعلان کرے،ڈسکہ کے عوام نے نواز شریف کے بیانیے دھونس پیسے کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔

شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،ن لیگی قیادت نے ایک ماہ پہلے برملا کہا ہم الیکشن بندوق سے جیتیں گے،ڈسکہ میں تقریر میں مگر مچھ کے آنسو بہتے دیکھ کر بے ساختہ ماڈل ٹاؤن واقعہ یاد آگیا۔

وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ نیا پاکستان اور تبدیلی کا ان کو ڈر ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ٹولے کو شکست برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں،پی ٹی آئی ایسے ہی جیتی رہی تو ان کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری، صوبائی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار اور پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزرانے پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکنان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم یہاں پر آئے ہیں، ہم سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ دھونس پیسے غنڈہ گردی ‘قتل و غارت کی سیاست کی ہے، اس الیکشن میں بھی انہوں نے اپنے سپیشلسٹ لوگوں جن میں رانا ثنا اللہ،جاوید لطیف اور دیگر کو ڈسکہ اسی مقصد کیلئے بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں تقریر میں مگر مچھ کے آنسو بہتے دیکھ کر بے ساختہ ماڈل ٹاؤن واقعہ یاد آگیا جس میں بچوں ‘خواتین اور بزرگوں پر گولیاں چلائیں گئیں،ماڈل ٹاؤن پر حملہ راناثنا اللہ کی سربراہی میں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ا لیکشن کو آلودہ اور لوگوں کو ڈرانے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا غصہ اور دہشت گردی اس لئے ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرآباد کے الیکشن 2018کے الیکشن کے نتائج سمیت ہر الیکشن میں ہزاروں ووٹوں کا فرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میں ن لیگ نے 40ہزار کی لیڈ لی تھی اور آج الیکشن ہار رہے ہیں۔

ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ نیا پاکستان اور تبدیلی کا ان کو ڈر ہے،پی ٹی آئی ایسے ہی جیتی رہی تو ان کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی،وزیراعظم جس سفر پر روانہ اور قافلے کی سربراہی میں ملک کو تبدیل کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اس سے دھونس پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن نے جس طرح منافقانہ رویہ اختیار کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،انہوں نے ماضی میں ووٹ اور ضمیر خریدے تھے،اب بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

Related Posts