تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔احسن اقبال
تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ایک  خاتون  کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خاتون  ریما عمر کے مطابق کچھ ہفتے قبل پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی جس میں حکومت نے اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے مہلت طلب کی، تاکہ سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سے بچنے کا موقع ملے۔ 

یاد رہے کہ   اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا  کہ عدالتی فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے  گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور صدر مملکت رہے اور 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ عجلت میں کیا گیا جبکہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں غم و غصہ

Related Posts