پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے جس کے دوران 8 ماہ بعد 100 انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز میں ہی انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو وقت گزرنے کے بعد کچھ پوائنٹس کم بھی ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج اِس وقت 39 ہزار 126 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران 654 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار 700 کی حد عبور کرگیا۔
کاروبار کے دوران تاجر برادری نے مثبت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ کی جس کے باعث 654 پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 777 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔
63.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں دو روز قبل اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69 ارب 40 کروڑ2 لاکھ روپے بڑھ گئے ۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔
روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،اورمنگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،327.67پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ