پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 30ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 9 میچز میں سے 7 میچز میں فتح سے ہمکنار ہوچکی ہے، لاہور کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 8 میں کھیلے گئے اپنے 9 میچز میں سے صرف 2 میں میچز میں کامیاب ہو پائی ہے، جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سے آج دن میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے ہرادیا۔

پشاور زلمی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنر شپ قائم کی تاہم لنکن بلے باز 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی سے نجم سیٹھی کا رابطہ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی پیشکش

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

Related Posts