سماجی ذرائع ابلاغ کا مثبت استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، جے یو آئی سوشل میڈیا کنونشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن میں  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، مفتی محمد خالد، سید اکبرشاہ ہاشمی، بزنس فورم سندھ کے صدر مولانا امین اللہ، انجنئیرسلیم، مولاناعمرصادق کے علاوہ سینیئر صحافیوں عبدالجبار ناصر، علی ہلال، وکیل الرحمن، خالد محمود، منیراحمد فاروقی، مفتی محمود اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد فاروق قریشی، الخیر ٹرسٹ العالمی کے چیئرمین حاجی طاہر انصاری اور سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ متعدد دیگر افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم کا کے پی میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ

مقررین نے میڈیا وار اور مذہبی دنیا کیلئے اس کا مقابلہ کیسے ممکن ہے، سوشل میڈیا اس کے نقصانات اور فوائد ودیگر موضوعات پر لیکچر دئیے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال وقت کی ضرورت ہے۔

Related Posts