سپر ہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
کراچی، سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی:سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں ہرسال کی طرح 2021میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے ایک نیاشہرآبادکیاجارہاہے۔

900سے زائدایکٹررقبے پر مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں،بیوپاریوں کی سہولت کیلئے پانی،چارہ،بجلی کی 24گھنٹے فراہم کی جائے گی ایڈمنسٹریشن کا ٹھیکہ راناعمران کو مل گیا،پارکنگ کا چوہدری طارق،پانی کا ناصرغنی،بجلی کااقبال،چارے کا میرحنیف چاکراورٹینٹ کاٹھیکہ آصف نویدآرائیں کومل گیا۔

ترجمان سپر ہائی وے مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے قیام کامقصد کراچی کے شہریوں کوقربانی کے خوبصورت جانوران کی دہلیزپرفراہم کرناہے، انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی آنے والے بیوپاری اورخریداروں کوکورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرناہوگا۔

مویشی منڈی کے داخلی دروازوں پرسینیٹائز ر،اسپرے کاخاص اہتمام کیاجائے گا،یاوررضاچاؤلہ کاکہناتھاکہ جانوروں کوبیماری سے بچانے کیلئے تمام بلاکس میں روزانہ فیومیگیشن کی جائے گی اورداخلی راستوں پرمویشی منڈی آنے والوں شہریوں اوربیوپاریوں کابخارچیک ہوگا۔

جبکہ کسی بھی بیمارشخص کومویشی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ترجمان مویشی منڈی نے بتایاکہ مویشی منڈی میں ماسک پہننالازمی قراردیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی میں متعلقہ ٹھیکداروں کوٹھیکے الاٹ کیے جاچکے ہیں۔

900ایکٹررقبے اور48بلاکس پرمشتمل ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 10جون سے کام شروع کردیاجائے گاجبکہ 900 ایکٹراراضی کوہموارکرکے وی آئی پی اورجنرل بلاکس بنائے جائیں گے۔

جس میں دوردرازشہروں سے آنے والے بیوپاریوں اورجانوروں کیلئے پانی،بجلی،چارہ 24گھنٹے دستیاب ہوگا،یاوررضاچاؤلہ کاکہناتھاکہ الیکٹرانگ اورپرنٹ میڈیا کے افراد کوریج کے لیے میڈیاسیل سے رابطے میں رہیں گے۔

میڈیاکے افرادکی گاڑیوں کے لیے الگ پارکنگ کااہتمام کیاجارہاہے،ترجمان یاوررضاچاؤلہ نے کہاکہ کھانے،پینے کی اشیاء کے اسٹال پرٹیک اوے کی سہولت دی جائے گی،بیوپاریوں اورخریداروں کی سیکورٹی کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Posts