کراچی میں بڑے پیمانے پر پختون کلچر ڈے منانے کی تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : کراچی میں مقیم لاکھوں پشتون نوجوانوں کی جانب سے پختون کلچر ڈے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، مختلف علاقوں سے قافلے پختون مشران کی نگرانی میں لانے کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ 26 ستمر اتوار 2 بجے کھڈہ مارکیٹ باکڑہ ہوٹل سے ہوتے ہوئے قافلے دو دریا پر پہنچیں گے، جہاں مشران خطاب بھی کریں گے اور پختون نوجوان روایتی رقص بھی پیش کریں گے۔

کراچی میں آباد ہزاروں پختون نوجوانوں کی جانب سے پختون کلچر ڈے منانے کے لئے 23 ستمبر کے بجائے 26 ستمبر اتوار کا انتخاب کیا ہے تاکہ محنت مزدوروں کرنے والے افراد باآسانی اس کلچر میں شامل ہو سکیں ۔پختون کلچر مشاورتی کمیٹی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی ، کورنگی ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، طارق روڈ ، نرسری ، گرومندر ، لسبیلہ ، پٹیل پاڑہ ، ناظم آباد ، بنارس ، سائٹ ایریا ،لدیہ ٹائون ، شیر شاہ ، لیاری ، کیماڑی ، ہاکس بے ، منگھوپیر ، پیرآباد ، قصبہ کالونی ، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں سے قافلے 12 بجے سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

قرب و جوار کے قافلے 2بجے کھڈہ مارکیٹ باکڑہ ہوٹل لیاری پہنچیں گے جس کے بعد بھٹائی ہال سے ہوتے ہوئے بغدادی تھانے ، وہاں سے اعظم خان ہوٹل جائیں گے جہاں پر باقاعدہ استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا ،جس کے بعد وہاں جمع ہونے والے قافلے بانٹوا اسپتال روڈ سے ہوتے ہوئے جماعت خانہ سے ٹاور اور نیٹی جیٹی پل سے ہوتے ہوئے کیماڑی جیکسن پر قائم استقبالیہ کیمپ جائیں گے ،جس کے بعد واپس نیٹی جیٹی سے ہوتے ہوئے مائی کلاچی سے بلاول چورنگی سے ضیا الدین شیریں جناح پر قائم استقبالیہ کیمپ میں جائیں گے جس کے بعد تمام قافلے سی ویو سے ہوتے ہوئے دو دریا جائیں گے ۔

کراچی میں پختون کلر ڈے کی تیاریوں میں پیش پیش پختو ن کلچر ایکشن کمیٹی کے ممبران میںی یوسف سواتی ، عارف چغرزئی ،عدنان خان ، خاکسار علی ، رضوان اعوان ، اکبر یوسف زئی ، ماجد خان ، حسن زیب ، ریحان الدین آفریدی ،نعمان جدون ، حاجی شیر افضل سمیت دیگر شامل ہیں ۔لیاری سے قافلے چیئرمین یوتھ اتحاد گروپ کے چیئرمین عارف چغرزئی کی نگرانی میں ،عبدالقادر پٹیل کے کوراآرڈینیٹر یوسف سواتی کی نگرانی میں کیماڑی سے آئیں گے جب کہ چیئرمین ٹیم شیریں جناح کی سرپرستی میں مرکزی کیمپ شیریں جناح کالونی میں قائم کیا جائے گا ،سہراب گوٹھ سے قافلے حاجی شیر افضل کی قیادت میں نکالیں جائیں گے۔

معلوم رہے کہ کلچرایک چھتری کی مانند ہے جو معاشرے کے مجموعی رویے، روایات اور اقدار پر مبنی ہوتی ہے۔ اس چھتری تلے رہنے والے افراد کے انفرادی عقائد، علوم، رسوم و رواج اور عادات و اطوار کلچر کہلاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اگرچہ پختون کلچر دیگر کئی ثقافتوں کی طرح معدوم نہیں ہوا مگر بعض پروپیگنڈوں کی وجہ سے پختون کلچر پر گہری زد پڑی اور اس کلچر کو شدت پسندی سے جوڑا جانے لگا جبکہ پختون کلچر میں مہمان نوازی ، وفاداری ، مروت ، اعلی ظرفی ، میل جول، خوشی غمی میں شرکت اور مذہب سے لگائو اس کلچر کا خاصا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Related Posts