اسلام آباد: وزیر اعظم تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف متحرک ہیں۔ عمران خان ایم کیو ایم وفد سے ملاقات آج کریں گے جبکہ مستعفی ہونے کے سوال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کیلئے سب کچھ حاضر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر پرویز خٹک سمیت حکومتی وفد نے ایم کیو ایم قائدین سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی پیشکش کی تھی۔
تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا