وزیر اعظم آرمی پبلک اسکول کیس پر بریفنگ کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آرمی پبلک اسکول کیس پر بریفنگ کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے
وزیر اعظم آرمی پبلک اسکول کیس پر بریفنگ کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے آرمی پبلک اسکول کیس پر بریفنگ لی، عدالت سے طلبی کی اطلاع موصول ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے آج سپریم کورٹ کی جانب سے قومی نوعیت کے اہم ترین کیس میں طلبی کا پیغام وزیر اعظم کو پہنچایا اور از خود نوٹس کیس پر عمران خان کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی پبلک اسکول حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو آج طلب کر لیا

سپریم کورٹ کا ہندو جم خانہ میں مارکی اور دفاتر فوری ختم کرنیکا حکم

وزیر اعطم کی آمد سے قبل سپریم کورٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ دی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور پولیس کی اضافی نفری عدالتِ عظمیٰ پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سپریم کورٹ کی عمارت کی چھان بین کی۔

عدالتِ عظمیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کیس کی سماعت 11 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان سوال و جواب کیلئے سپریم کورٹ پہنچے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سپریم کورٹ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول قومی نوعیت کا معاملہ ہے۔ میں ذاتی حیثیت میں اس لیے پیش ہوا کیونکہ مجھے وزیر اعظم کے ہمراہ ہونا چاہئے۔ 

Related Posts