غریبوں کے لیے کھانا: وزیر اعظم عمران خان آج احساس سیلانی لنگر کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریبوں کے لیے کھانا: وزیر اعظم عمران خان آج احساس سیلانی لنگر کا افتتاح کریں گے
غریبوں کے لیے کھانا: وزیر اعظم عمران خان آج احساس سیلانی لنگر کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج غریبوں کو کھانا فراہم کرنے والی احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت غریب اور مستحق افراد کو سماجی بہبود کی تنظیم  سیلانی ویلفیئر کے اشتراک سے کھانا فراہم کیا جائے گا تاکہ غریب اور نادار افراد کو اپنا پیٹ پالنے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں میں شہید کشمیریوں کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں، عمران خان باہر نکلیں۔سراج الحق

سیلانی لنگر اسکیم وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم حصہ ہے جبکہ اس اسکیم کے تحت ضرورت مند افراد کو کھانا مستقل بنیادوں پر روز مہیا کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے دورۂ امریکا سے متعلق ہفتہ وار میگزین میں شائع رپورٹ کو حکومتی ترجمان کی جانب سے من گھڑت قرار دے دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حامل افراد ہی ایسی جھوٹی اور بےبنیاد رپورٹیں بناتےہیں۔

حکومتی ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ  وزیراعظم کے لئے طیارے سے متعلق خبریں درست نہیں، اپوزیشن کا پراپیگنڈہ مایوسی کا اظہار اور پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ  سعودی عرب کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سہولت کےلئے فراہم کئے گئے خصوصی طیارے کو ولی عہد نے کینیڈا سے نیو یارک  واپس نہیں بلایاتھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کادورہ امریکا: سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے سےمتعلق رپورٹ من گھڑت قرار

Related Posts