دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

دیامر میں اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

یہ حادثہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے وقت پہاڑ سے جا ٹکرائی جس سے خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان جوڑا اسمگلنگ کے الزام میں ائیرپورٹ پر گرفتار، 38 کروڑ سے زائد کی ہیروئن برآمد

مقامی پولیس کے مطابق اس خوفناک حادثے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بابوسرٹاپ ایکسیڈنٹ

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، مسافر بس شاہراہِ کاغان پر بابو سر ٹاپ اور گیتی داس   کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ بس سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام حرکت میں آ گئے۔ حادثے کے وقت 37 افراد کوچ میں سوار تھے ۔

ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ چکی ہیں اور 26 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم بابو سر ٹاپ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق 15 زخمی افراد میں سے 12 لوگ شدید زخمی ہیں جنہیں ہنگامی طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ  زخمیوں اور لاشوں کو چلاس ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر گلگت بلتستان کے علاقوں کے رہنے والے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کے لیے خون کا انتظام کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپر کوہستان میں 31 مسافروں  کو لے کر جانے والی گاڑی پُل ٹوٹ جانے کے باعث نالے میں جا گری جس سے  26 افراد جاں بحق  اور 2 زخمی ہو گئے۔

 مسافر وین ڈاٹسن  ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان کے علاقے باڑیگوگاں سے کمیلہ کی طرف جا رہی تھی۔بس گہرے برساتی نالے میں گرنے سے 31 افراد بہہ گئے۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق  کندیا کے علاقے بگڑو میں اس خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مدد کے لیے موقعے پر پہنچیں اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: کوہستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Related Posts