پاکستان نےبھارتی سکھ یاتریوں کوویزی جاری کرنےشروع کردیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےبھارتی سکھ یاتریوں کوویزی جاری کرنےشروع کردیے
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتحانے نےسکھ یاتریوں کومذہبی رسومات میں شرکت کےلیے ویزوں کااجراشروع کردیاہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتحانے نےسکھ یاتریوں کومذہبی رسومات میں شرکت کےلیے ویزوں کااجراشروع کردیاہے۔

سکھوں کےمذہبی رہنما گرونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر سکھوں کی مذہبی کتاب گوروگرنتھ صاحب کا جلوس نئی دہلی سےننکانہ صاحب لایاجائےگا،نگرکیرتن کہلائےجانےوالے اس جلوس میں شرکت کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن نےسکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔

حکومت پاکستان اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے 2018 میں نگرکیرتن کی اجازت دی تھی ،مجموعی طورپر 1500 ویزے جاری کیے جائیں گے جن میں سے زیادہ ترویزوں کا پراسیس مکمل ہوچکا ہے ،  نگرکیرتن کی تیاریوں کے لئے ایک وفد 20 ستمبرجبکہ دوسرا وفد2 اکتوبرکوپاکستان آئےگا، ،ان وفودکوایک ایک ہفتے کا ویزادیا گیا ہے جبکہ نگرکیرتن کے شرکا کو 31 اکتوبرسے 14 نومبرتک کا ویزادیاجارہا ہے۔

دوسری جانب سردار اندر موہن سنگھ کی زیر قیادت127 بھارتی سکھ یاتریوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گیا ،گورودوارہ جنم استھان پہنچنے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ عبدالرحمن شاہین ، مینجر گورودوارہ جنم استھان عتیق گیلانی ، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کے ارکان اور گرنتھی دیا سنگھ نے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا بھارتی مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Related Posts