سمجھ آگیا ہےکہ طالبان سےکس طرح نمٹنا ہے،ڈونلڈٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China could face consequences if knowingly responsible for virus: Trump

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ  افغان طالبان نے افغانستان میں امریکی فوجی سمیت دیگر 12 افراد کو قتل کرکے اچھا نہیں کیا، طالبان جانتےہیں کہ انہوں نےبڑی غلطی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھا کہ  مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں، طالبان نے بڑی غلطی کی ہے  ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ اب طالبان کے ساتھ کس طرح سے نمٹنا ہے۔

امریکی صدرکاکہناتھا کہ  اب طالبان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم افغان طالبان پر اتنے زور دار حملے کر رہے ہیں کہ جتنے ماضی میں کبھی نہیں ہوئے، طالبان کو سمجھ نہیں آئی مگر مذاکرات کےلئے اس سے بہتر طریقے اختیار کیے جاسکتےتھے، طالبان کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب کیسے سنبھلیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کابل میں خودحملےمیں امریکی فوجی سمیت 12افرادکی ہلاکت کےبعدڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کوختم کرنےکااعلان کیا تھا۔

 طالبان نے اس اقدام کو امریکا کے لیے تباہ کن قراردیتےہوئےکہاتھا کہ امریکا نہیں جانتاکہ وہ کس قوم سےلڑرہا ہے،انہوں نے100سال تک امریکا سےلڑنےکااعادہ کیاہے۔

Related Posts