بھارتی الزامات، پاکستان کی سفارتی کمیونٹی کو ایل اوسی کے دورے کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LOC-Firing
بھارتی الزامات،پاکستان کاسفارتی کمیونٹی کوایل اوسی لےجانےکی دعوت

لاہور: لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی اورالزامات کے بعدپاکستان نے اسلام آبادمیں موجودسفارتی کمیونٹی کوایل اوسی لےجانےکی دعوت دی ہے، دفترخارجہ کاکہناہے کہ بھارت ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کرے دہشت گرد کیمپ کہاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری پر شدید احتجاج کیا،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکوسفیروں کے ہمراہ ایل اوسی آنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے،اسلام آباد میں موجودتمام غیر ملکی سفیروں اور عالمی میڈیا کوکل جورا،شاہ کوٹ،نوسیری سیکٹرلے جایاجائے گا،دفترخارجہ کے مطابق یو این ملٹری آبزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی ایل اوسی کے دورے کی دعوت دی ہے۔

دفترخارجہ نے کہا بھارتی آرمی چیف نے کہا 3دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کئے، بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ شہید 5شہری کون ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کوئی دہشت گرد کیمپ موجود نہیں، بھارت کو بتا دیا ایسی حرکتیں جاری رہی تو جواب انتہائی سخت ہوگا، پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، سول آبادی کونشانہ بنانےکو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں ، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کیلئے پوری طرح سےتیار ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیاتھا، بھارتی فورسز کی جانب سے نوسدا گاوٴں میں جان نوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔

Related Posts