بھارتی اداکار سلمان خان کا قابل اعتماد باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ شیوسینا میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gurmeet Singh
بھارتی اداکار سلمان خان کا قابل اعتماد باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ شیوسینا میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی : بھارتی اداکار سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’’شیرا‘‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے‘رانی مکھر جی

شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے اور پارٹی صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا میں شامل ہوئے۔

یہ خبرلازمی پڑھیں:نریندر مودی کی پاکستان مخالف پالیسی بھارت سے باہر بھی پاکستانی گلوکار کے لیے مسئلہ بن گئی

سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوئوں کی علامت ظاہر کرنے والا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔ گرمیت سنگھ جولی 22 سال سے سلمان خان کے ساتھ تھے۔

Related Posts