کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر کرکٹ کھیلی جبکہ ان کے مقابلے کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی میدان میں آ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی گلوکار فخرِ عالم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ کی ویڈیو شیئر کی۔
اپنے پیغام میں فخرِ عالم نے کہا کہ آج گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اظہر علی اور گرانٹ ایلیٹ کو چیلنج کرتے ہوئے مقابلے پر آ کر مختصر کھیل کی پیشکش کی۔
فخرِ عالم نے کہا کہ اظہر علی اور گرانٹ ایلیٹ نے گورنر سندھ کو مایوس نہ کرتے ہوئے ان کے مقابلے پر آ کر کھیل پیش کیا جس کے دوران وہ آخری بال پر گورنر سندھ سے ہار گئے۔ گورنر سندھ نے اچھی کرکٹ کھیلی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان اظہر علی وکٹ کیپنگ کرتے ہیں جبکہ گرانٹ ایلیٹ گورنر سندھ کے سامنے باؤلنگ کرتے ہیں جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل شاندار شاٹ کھیلتے ہیں۔
اس کے بعد پاکستانی گلوکارفخرِ عالم سامنے آ کر طرفین کے کھیل پر داد سے نوازتے ہیں۔گورنر سندھ کے شاٹ کی تعریف کی جاتی ہے جس پر ویڈیو کا اختتام ہوتا ہے۔
Earlier today @AzharAli_ & @grantelliottnz were challenged by the Governor Sindh @ImranIsmailPTI for a quick game of cricket. Both Azhar & Grant did not fail to disappoint by losing on the last ball. Well played Governor. #HBLPSLV #HBLPSL5 #HBLPSL #HBLPSL2020 #HBLPSLJeetKiJang pic.twitter.com/m9h7IWbCoB
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) February 27, 2020