پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا
پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کےایک کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ کھیلے گی بعدازاں بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن اگر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشٹن اگر سے قبل جوش انگلس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق خود کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

مزید برآں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث آج کے میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے حوالے سے مہمان ٹیم کے کپتان ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

Related Posts