یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کاامکان، اوگرا نے سفارش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to reduce prices of petroleum products by Rs 10 per liter

اسلام آباد :یکم نومبرسے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے، اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،شناختی کارڈ کی شرط مؤخر

اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت 114روپے24 پیسے ، ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Related Posts