جناح اسپتال میں پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا۔ مرتضی وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح اسپتال میں پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا۔ مرتضی وہاب
جناح اسپتال میں پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا۔ مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جناح اسپتال میں پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے بارے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا، ٹینکرز کے ذریعے سے مسلسل اسپتال کو پانی دیا جارہا ہے۔

کراچی کے سرکاری جناح اسپتال میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، پانی نہ ہونے کے باعث مریض بہت زیادہ پریشان ہیں جبکہ انتظامیہ نے آپریشن اور ڈائلیسس بھی روک دیے ہیں،اسٹاف کالونی میں بھی پانی کی عدم فراہمی پریشانی میں اضافہ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ صوبے کے سب سے بڑے 2200 سے زائد بستروں پر مشتمل جناح اسپتال میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی، متعدد واڈز میں پانی نہ ہونے کے باعث مریض اور تیماردار پریشان ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کی کاروائی، منشیات ڈیلر 4 کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار

گزشتہ تین روزسے اسپتال کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث آج ہونے والے آپریشنز ملتوی کردیے جبکہ ڈائلیسس کیلئے آنے والے مریض بھی رُل گئے۔

مزید برآں اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کو  پانی دینا واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ اسپتال کو یومیہ 7 لاکھ گیلن پانی درکار ہے لیکن ہفتے کی شام سے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔ اسپتال میں موجود پانی بھی ختم ہوچکا ہے جبکہ قلت کو فوری پورا کرنے کیلئے ٹینکرز منگوائے جارہے ہیں۔

Related Posts