اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلے کیے جاسکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 2 روز قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ منگل کے روز این سی او سی اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزرائے صحت و تعلیم شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ملک بھر کے وزارتِ تعلیم و صحت سے متعلق حکام متفقہ فیصلے کریں گے۔
Education and Health Ministers will meet at the NCOC Tuesday to decide whether to open or further close educational institutions. The exam situation will also be discussed. Whatever is decided will be a collective decision of the country’s health and education authorities & NCOC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 4, 2021
قبل ازیں پاکستان نے تقریباً ایک سال تک کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم کے بعد مارچ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، کورونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں ملک بھر کے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم اور امتحانات کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ حکام اداروں کی بندش اور امتحانات ملتوی یا مؤخر کیے جانے سے متعلق فیصلے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ