اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سےمتعلق وزارت داخلہ کوکہا ہے کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ وفاقی حکومت خودکرے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب نےنے وزرات داخلہ کو جوابی خط بھیج دیا ، نیب کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے، وفاقی حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالےسے خود فیصلہ کرے ۔
نیب کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے، وفاقی حکومت ہی مجازاتھارٹی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے معاملہ ایک خط کے ذریعے نیب کے پاس بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں: وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھیج دی