کراچی کے ضمنی انتخاب کا معرکہ تحریک انصاف کے نام، محمود مولوی واضح برتری کیساتھ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں حلقے کے تمام 263 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی نے 29475 ووٹ لیکر واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا ہے، جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار معیدانور 13193 ووٹوں کےساتھ ان کے قریب ترین حریف رہے، جنہیں اپنی پارٹی سمیت 13 جماعتی اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس پر اب تک کے 250 پولنگ اسٹیشن کے موصولہ رزلٹ کچھ یوں ہیں:

 پی ٹی آئی کےمحمودمولوی 29432 ووٹ کےساتھ سب سےآگے۔

ایم کیوایم کےمعیدانور 13193 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر۔

ٹی ایل پی کےمحمداحمدرضا 9836 ووٹ کےساتھ تیسرےنمبرپر۔

آزاد امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے 3479 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یوں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی نے اپنے قریبی حریف ایم کیو ایم کے معید انور سے 16 ہزار سے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہےکہ این اے245کےضمنی انتخابات کےلئے263پولنگ اسٹیشنوں میں 1052پولنگ بوتھ قائم کئےگئےتھے،جبکہ یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کےایم این اےڈاکٹرعامرلیاقت حسین کےانتقال کےبعدخالی ہوئی تھی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کےسینئررہنماوسابق معاونِ خصوصی محمودمولوی اورایم کیوایم کےامیدوار معیدانورکے مابین مقابلہ جاری ہے، جس میں اب تک تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عسکریت پسند واپس کیسے آگئے، مولانا فضل الرحمن

دوسری جانب کراچی کو ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے جہاں حالیہ ضمنی انتخاب کے دوران قانون ساز اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم رہنما ابوبکر کامیاب ہوچکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران اگر ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ درست رہا تو ایم کیو ایم رہنما اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود باقی مولوی کے مابین کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا بھی میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 201 حساس ہیں۔

حساس پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے آنے والوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جبکہ ان کے اہلِ خانہ پوسٹ مارٹم سے انکاری ہیں۔

 

Related Posts