سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ جمعہ کو بھی مسلسل 82ویں روز بھی جاری رہنے کے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اور انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہاہے، رپورٹ