مقبوضہ کشمیر: فوجی محاصرہ مسلسل 82ویں روز بھی جاری رہا، معمولات زندگی مفلوج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

indian occupied kashmir
indian occupied kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ جمعہ کو بھی مسلسل 82ویں روز بھی جاری رہنے کے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اور انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہاہے، رپورٹ

دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے۔ تعلیمی ادارے اوردفاتر اگرچہ کھلے ہیں تاہم ویرانی کا منظر پیش کرر ہے ہیں ۔

بانیہال سے بارہمولہ تک ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کوآج نماز جمعہ کے بعدبھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیر سخت پابندیاں نافذ کرنے کا خدشہ ہے۔

قابض انتظامیہ نے 05 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی تمام بڑی مساجد اور درگاہوں میں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

Related Posts