مریم نواز فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب نہیں کریں گی۔مسلم لیگ (ن)

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب نہیں کریں گی۔مسلم لیگ (ن)
مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب نہیں کریں گی۔مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) رہنماؤں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی خواہش پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب نہیں کرسکتیں کیونکہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز مولانا کے مارچ سے خطاب کریں، یہ ممکن نظر نہیں آتا جبکہ ن لیگی رہنما محسن رانجھا نے بھی کہا کہ اس وقت مریم نواز کی توجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس: مولانا فضل الرحمان نے اِن ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا

محسن رانجھا نے کہا کہ بیٹی کی حیثیت سے مریم نواز اپنے والد کی صحت پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دیتیں، لیکن اگر نواز شریف خود انہیں خطاب کی اجازت دیتے ہیں تو وہ الگ بات ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس کے تحت مریم نواز کی درخواستِ ضمانت  منظور ہو گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے  گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ صرف تیمارداری کے لیے درخواستِ ضمانت قابلِ قبول نہیں ہے۔

چوہدری شوگر ملز کیس  میں ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ججز کے 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پراس سے قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور

Related Posts