جتنا ظلم برداشت کرنا تھا کرلیا، اب آسان شکار نہیں بنوں گی، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz talks to media in lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، جتنا ظلم وانتقام ہونا تھا ہوچکا، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا،مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا، پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی۔

پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، ہم نے انتقام سہہ کر کے انہیں ایکسپوز کیا ہے۔

میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا ظلم وانتقام ہونا تھا ہوچکا ، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا۔

مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور

اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی۔

پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں، سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔

Related Posts