کراچی :کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور اہل محلہ تھانے کے باہر جمع ہو گئے۔
والد ریاض کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں8سالہ ننھی انیسہ گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ چیز لینے گھر سے نکلی،بشیر نے انیسہ کے بھائی کو ڈرا دھمکا کے گھر بھیج دیا،بشیرنامی شخص معصوم بچی انیسہ کو اپنی دکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم بشیر نے بچی کو زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں گلی کے باہر چھوڑا اور دکان بند کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نشاندہی کے بعد8 سالہ انیسہ دختر ریاض حسین سے مبینہ زیادتی کے الزام میں بشیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں :خیبر پختونخواہ میں اسکول چوکیدار 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار