لکی مروت،فائرنگ کے تبادلے کے بعدمطلوب دو اشتہاری ملزمان سمیت تین افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police
police

لکی مروت: پولیس نے برگئی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردی اور قتل مقاتلے کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان سمیت تین افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلئے۔

ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند نے تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کے ایس ایچ او امیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اشتہاری مجرموں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او امیر خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی دور افتادہ علاقے کو روانہ ی گئی جس نے برگئی پہنچتے ہی اشتہاری مجرمان کے ٹھکانے کے گرد گھیرا ڈالنا شروع کردیا۔

اس دوران مطلوب ملزمان نے چھتوں پر چڑھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان عبداللہ اور عبدالمناف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرلئے۔

گرفتار اشتہاری مجرم تھانہ نورنگ کو قتل اور اقدام قتل سمیت انسداد دہشت گردی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔پولیس نے اسی علاقے میں ایک مشتبہ شخص حضرت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور25کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

Related Posts