امریکا کرونا وائرس سے متعلق ملک میں افراتفری پھیلا رہا ہے ، چین کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

china virus
china virus

بیجنگ: چین نے کرونا وائرس سے متعلق امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن وائرس کے حوالے سے ایسے اقدامات کر رہا ہے جو خوف اور افراتفری پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدامات وائرس کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی بجائے خوف پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں جو بری مثال ہے۔

ترجمان ہوا چن ینگ کے مطابق امریکا وہ پہلا ملک تھا جس نے اپنے سفارتی عملے کے جزوی انخلا کی تجویز دی اور چین سے آنے والوں پر پابندی لگائی، امریکا نے وائرس پر قابو پانے میں معاونت کی بجائے سخت ترین پابندیاں لگانے میں پہل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: چین میں 1000 بستروں کا ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کرے گا

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرنے سے صرف خوف پیدا ہوگا اور پھیلے گا،چین پرامید ہے کہ ممالک ایسے فیصلے کریں گے اور ردعمل دیں گے جو مناسب، پرسکون اور سائنس پر مبنی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک، جن میں وبائی امراض کی روک تھام کی قوی صلاحیتیں اور سہولیات موجود ہیں، انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے برخلاف حد سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاور اب تک 360 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 30 جنوری کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اسے عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھاجبکہ امریکا نےاعلان کیا تھا کہ چین جانے والے تمام غیرملکیوں پر اپنی سر زمین پر داخلہ بند کردے گا۔

Related Posts