احتساب عدالت پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی ضمانت کے لیے دی گئی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی جبکہ نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے دو روز قبل پیرا گون ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کی چترال آمد، روایتی ٹوپی اور چغہ پہنا دیا گیا
عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے علاوہ دیگر ملزمان عمر ضیا، ندیم ضیا اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ کیس میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس پر ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو کمپنی کیس میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں ہے جبکہ خواجہ برادران پر اختیارات سے تجاوز کا الزام نہیں، نہ ہی انہوں نے عوام سے کوئی دھوکا کیا ہے۔
خواجہ برادران کے وکیل کے دلائل کا جواب دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اس لیے درخواست مسترد کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جیل میں ٹائیفائڈکاشکار ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیمار پڑ گئے۔
عدالت کے باہر دوروز قبل میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ جیل میں ایک ہفتے سے بیمار ہوں۔ بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی ہے،بخار کی وجہ سے کمزوری بھی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماخواجہ سعدرفیق جیل میں بیمارہوگئے