وفاق کی کراچی پر قبضے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ
سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی شہر قائد پر قبضے کی خواہش ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن ہم آئین کے خلاف کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کچرے پر سیاست کی گئی جبکہ سندھ حکومت حقیقی کام کر رہی ہے۔ کراچی میں کچرے کی صفائی جاری ہے جس کے دوران 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران کی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے کہا کہ ابھی کچھ دن باقی ہیں، کچرا اٹھ جائے گا لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کچرا اٹھانے کے حوالےسے غلط اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔ ہم وزن کرکے کراچی کا کچرا ٹھکانے لگا رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کا 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانےکا دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 70 فیصد کچرا ہمیں وہاں سے ملا جہاں اس سے پہلے کوڑا کرکٹ اٹھایا ہی نہیں جا رہا تھا۔ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا جو نئے پاکستان کی صورت میں دکھایا جارہا ہے کہ روزگار کا وعدہ کرکے عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے چلنے والی کچرا مہم ناکام ہوچکی ہے۔ شہر میں ہماری صفائی مہم سے کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ میں خود کچرا نہیں اٹھا رہا، بلکہ انتظامیہ کی مدد سے اٹھایا جارہا ہے۔ گورنر سندھ کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کو ہر جگہ سے کچرا اٹھانے کی ہدایت دی تھی، مگر کچھ علاقوں میں اٹھایا ہی نہیں گیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آبی معاہدے کے بعد ارسا بنائی گئی،ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم کے بعد سندھ کو مسائل کا سامنا ہے، ارسا بننے کے بعد پانی کی تقسیم میں کافی عرصے مشکلات پیش آئیں ارسا میں سندھ سے ممبر ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم کے بعد سندھ کو مسائل کا سامنا ہے، مراد علی شاہ

Related Posts