آرٹسٹک ملینرز کیس، جاں بحق خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔کراچی پولیس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، 7 گرفتار

کراچی پولیس کا نجی کمپنی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کے متعلق کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آرٹسٹک ملینرز کے ملازموں کے خلاف کوئی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ نجی کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس، نجی کمپنی کی ملازم خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

ایس ڈی پی او کورنگی نے ایک ویب چینل کی جانب سے نجی کمپنی پر لگائے گئے الزامات کی تحقیق کیلئے انکوائری رپورٹ مرتب کی اور واضح کیا کہ یہ کمپنی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کے پیچھے ایک پریس رپورٹر کا ہاتھ ہے۔

کاٹی (کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری) کے بیان کے مطابق ویب چینل اور مذکورہ پریس رپورٹر نے نجی کمپنی کے خلاف جعلی خبر چلا کر پراپیگنڈہ کیا جس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق نجی کمپنی میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت نہیں ہوا۔

 

 

Related Posts