جھڈو میں سیلاب، 1500 متاثرین سڑک پر لگے کیمپوں میں رہنے پر مجبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جھڈو میں سیلاب، 1500 متاثرین سڑک پر لگے کیمپوں میں رہنے پر مجبور
جھڈو میں سیلاب، 1500 متاثرین سڑک پر لگے کیمپوں میں رہنے پر مجبور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق اس سیلاب سے سوا تین کروڑ سے  زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریاں اتنی ہیں شاید اس سے نمٹنے کے لیے کئی سال لگ جائیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک علاقہ جھڈو بھی ہے، جہاں ایسی قیامت آئی کہ رہائشیوں کے گھر ڈوب گئے، 1500 سے زائد رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر کیمپ لگائے اور اب وہیں رہنے پر مجبور ہیں۔

ایم ایم نیوز کے رپورٹر یوتھ یونیٹی کی این جی او کے ہمراء جھڈو میں متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر گئے، اس دوران مقامی لوگوں نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ روڈ پر بیٹھے زندگی گزار رہے ہیں، کسی حکومتی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ہمارا بڑا مسئلہ اس وقت پانی ہے جس سے سارے گھر ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کچے مکانات مکمل طور پر گر چکے ہیں۔ متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ 300 روپے دہاڑی کمانے والا انسان کیسے 2 لاکھ کا خرچہ کر کے گھر بنائے گا؟

مقامی رہائشی نے گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے، ہم غریب لوگ ہیں ہماری دہاڑی اتنی نہیں ہے کہ ہم اپنا گھر خود بنا سکیں۔

ایم ایم نیوز نے علاقے اور مقامی لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیا تو پہلی بات یہ سامنے آئی کہ پانی بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ مقامی لوگ چند پیسے لے کرکشتی چلا رہے ہیں، چونکہ کوئی اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوسکتی اس لیے لوگ کشتی کے ذریعے نقل و حمل کر رہے ہیں۔

علاقے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جس سے وہ سڑک بھی ڈوب سکتی ہے جہاں خیموں میں متاثرین رہ رہے ہیں، مقامی لوگوں کی ایک ہی گزارش ہے کہ کسی طرح ان کی رہائش کا بندوبست کر دیا جائے۔

Related Posts