مظفر آبا د:پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل مظفرآباد اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے گُن گانے لگے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مظفرآباد سٹیڈیم کا وینیو خوبصورت ترین وینیو ہے،میں پہلی بار کرکٹ کھیلنے مظفرآباد آیا ہوں،مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم ساؤتھ افریکا اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیڈیم سے بھی خوبصورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مظفرآباد سٹیڈیم چاروں طرف پہاڑوں میں گھیرا ہوا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب اس سٹیڈیم کے لائیو مناظر جائیں گے تو دنیا دیکھے گی۔
انہوں نے کہاکہ کے پی ایل کی مینجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے جنوں نے یہ زبردست لیگ آرگنائیز کی۔انہوں نے کہاکہ یہ لیگ کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ ذریعے اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔
دوسری جانب کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے شائقین کو گراؤنڈز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایک انٹرویومیں صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہا کہ ایونٹ کے میچز میں 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: نیو زی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی