ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور لٹریچر برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور لٹریچر برآمد
ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور لٹریچر برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن ایجنسی کے سہولت کار اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم علی عرف روپلو اور خیر محمد مغیری اور وسیم علی آریجو ولد سکندر علی آریجو شامل  ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ملک دشمن لٹریچر پر مبنی CDs برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان کو ضلع کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے میرا ناکہ شیرشاہ سے گرفتار کیا ہے۔

ملزمان پڑوسی ملک دشمن ایجنسی کے آشیرباد سے سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈہ کو فروغ دینے، دھشتگردانہ کاروائیوں کے لیے نئے لوگوں تیار کرنے اور دھشتگردانہ کاروائیوں کی پلاننگ میں ملوث ہیں۔

فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ کی ٹرین اور گیس پائپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز کی ریکی، دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ میں ملازمین و افسران کی انوکھی واردات، 55کروڑ کے زیورات غائب، مقدمہ درج

Related Posts