رقم کی منتقلی میں آسانی کے لئے جاز کیش نے ٹی سی ایس کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

digital financial service
جاز کیش نے ٹی سی ایس کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

 جکراچی : ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارم جازکیش نے پاکستان کے سب سے بڑے کورئیر، لاجسٹک اور ای کامرس حل فراہم کرنے والے ٹی سی ایس کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ طے کیا ہے۔

اس شراکت داری کے پہلے مرحلے کے تحت، صوبہ پنجاب کے 184ٹی سی ایس مراکز (Jazz Cash)جاز کیش کے ذریعے نقد رقم، کیش آؤٹ، گھریلو ترسیلات اور انٹر بینک فنڈز کی منتقلی کی خدمات فراہم کریں گے۔

ا س اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے،صدر جاز کیش گلوبل ڈیجیٹل فنانشل سروسز ندیم شیخ نے کہا کہ، ”یہ اتحاد(Jazz Cash) جاز کیش صارفین کو فائدہ پہنچاتا ہے، جو انہیں تحفظ اور سہولت فراہم کرتا ہے۔

پورے پاکستان میں(TCS) ٹی سی ایس کے زیر اثر، (Jazz Cash)جاز کیش کو متعدد سروسز کے ذریعہ متنوع بازاروں پر قبضہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ موبائل فون بینکنگ ہمارے وژن کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیں :نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی کامیابی کے ستر سال مکمل کر لئے

اس موقع پرسی ای او (TCS)ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ سلمان اکرم نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا، ” (TCS)ٹی سی ایس اپنے خوردہ مقامات پر برانچ لیس بینکاری اور فنٹیک خدمات کو شامل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

ٹی سی ایس کو اس کوشش میں (Jazz Cash) جاز کیش کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر فخر ہے، جو پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے۔مستقبل قریب میں اس سروس کو پورے پاکستان میں تمام (TCS)ٹی سی ایس مراکز تک بڑھایا جائے گا، جس سے روزانہ ہزاروں صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

جدید ادائیگیوں کو وسعت دیتے ہوئے، یہ تعاون ڈیجیٹل اور موبائل کی ادائیگی کے جدید طریقوں کے ذریعے موجودہ اور نئے (Jazz Cash)جازکیش صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Related Posts