بغداد: عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ایرانی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازی اور ایران کی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی مذمت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک مہم میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مصنوعات کو دفع کرو کے عنوانات کے تحت سوشل میڈیا پرجاری اس مہم میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایرانی مصنوعات کی خریداری کا بائیکاٹ کریں۔
یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب حال ہی میں عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے پتلے نذرآتش کیے اور ان کی تصاویر مسخ کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا ہے، ایرانی عہدیدار