کراچی :ایران سے درآمد کیا گیا 352ٹن ٹماٹر سبزی منڈی کی زینت بن گیا۔ کراچی کی منڈی میں قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 200 روپے پر آگئی ۔
عام بازاروں میں منافع خور اب بھی صارفین کو لوٹ رہے ہیں۔ کمشنرکراچی نے شہریوں کو مہنگے ٹماٹروں کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں ٹماٹر کی طلب و رسد کا مسئلہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچنے کے بعد ایران سے ٹماٹر درآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں :سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی