یومِ انسانی حقوق: آج یہ دن منانے کا مقصد استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ انسانی حقوق: آج یہ دن منانے کا مقصد استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے
یومِ انسانی حقوق: آج یہ دن منانے کا مقصد استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ انسانی حقوق منایا جارہا ہے،  دن منانے کا مقصد عوام الناس میں انسانی حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور حقوق کی خلاف ورزی و استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

ہر سال 10 دسمبر عالمی یومِ انسانی حقوق منانے کے حوالے سے تاریخی حقائق یہ ہیں کہ اسی دن  1948ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حقوق کے عالمی معاہدے کو باضابطہ منظوردی دی جبکہ 1950ء میں جنرل اسمبلی نے 10 دسمبر کے روز یومِ انسانی حقوق ہر سال عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا۔

اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک پر انسانی حقوق کی پاسداری لازم ہے جن میں معاشی، معاشرتی، سماجی اور سیاسی حقوق شامل ہیں جبکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں انسانیت متعدد حقوق سے محروم ہے۔کہیں تمام تر حقوق مہیا کرانے کی ضمانت کے باوجود عمل درآمد نہ ہوا جبکہ کتنے ہی ممالک میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ 

ملکِ خداداد پاکستان میں نافذ آئین انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی ضمانت فراہم کرتا ہے جن میں معاشی، معاشرتی، سماجی، مذہبی اور سیاسی حقوق شامل ہیں لیکن  آئے روز جرائم، قتل و غارت، اغوا اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوتی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف صف آرا ہونے کی تلقین کرتا ہے۔ بنیادی انسانی ضروریات میں روٹی، کپڑا، مکان، امن، انصاف، صحت اور صاف پانی شامل ہیں، لیکن دنیا میں کتنے ہی لوگ ان سب حقوق سے کسی نہ کسی حد تک محروم نظر آتے ہیں۔

حقوق کی حفاظت پر کام کرنے والی کتنی ہی بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین، روہنگیا اور بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائے گا جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز یومِ سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کی۔ یہ دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 10دسمبر 1948کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی ایک بڑی کامیابی مانی گئی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر

Related Posts