وزیر اعظم عمران خان آج شکر پڑیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان شجرکاری مہم
وزیر اعظم پاکستان نےشجرکاری مہم کا آغاز کردیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج  شکر پڑیاں، اسلام آباد میں پودا لگا کر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نوے لاکھ، خیبر پختونخواہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ، بلوچستان میں بارہ لاکھ، گلگت بلتستان میں تینتیس لاکھ، آزاد کشمیر میں ستر لاکھ جبکہ اسلام آباد میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

وزیر اعظم افتتاحی تقریب سے خطاب میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، آلودہ فضاء اور موسم پر اس کے تشویشناک اثرات  سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے اور شجر کاری مہم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لیے رضاکاروں  اور عوام الناس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے شہری علاقوں میں جنگلات کی شجرکاری مہم 9اگست کو شروع کی جائے گی۔

دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ماحول دوست مہم کا آغاز کریں گے جو دارالحکومت اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز ختم کرنے کے لیے 14 اگست سے شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چائنہ پارک لاہور میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ 

Related Posts