نمائندہ امریکی وزارتِ خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان کا دورہ کریں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلس ویلز
امریکی نمائندہ ایلس ویلز پاکستان کا دورہ کریں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلزاعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے ہمراہ  آج پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی اور پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گی۔

ایلس ویلز  پاکستان کی اعلٰی حکومتی و سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی  اور  امریکا اور پاکستان کی طرف سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں افغان مسئلے کے حل اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ پاک امریکا تعلقات کے استحکام کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اور عسکری حکام سے علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ۔زلمے خلیل زادکے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت پاکستانی حکام سے ان کی ملاقاتیں نتیجہ خیز اور حوصلہ افزاء رہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان مسئلے کے حل کے لیے پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ افغان مفاہمتی عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی تھی۔ 

Related Posts