بھارتی شہری جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پر گوجرانوالہ میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنچم تیواری
بھارتی شہری جعلی شناختی کارڈ کے لیے گوجرانوالہ میں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ: پنچم تیواری نامی بھارتی شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے اور اپنی شناخت غلط ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم  دو ہزار نو میں  پاکستان میں غیر قانونی طور پر آیا تھا  اوراس نے  بلال کے نام سے پاکستان کا جعلی قومی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا جس پر ایف آئی اے اہلکاروں نے اسے گوجرانوالہ میں لاری اڈے کے قریب سے گرفتار کیا۔

دس سال قبل بھارت کے شہر بنارس کا رہنے والا پنچم تیواری گوجرانوالہ میں رہنے والے پاکستانی شہری کامران سے دوستی کرکے اس کی مدد سے پاکستان آیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے کامران کی بہن سے ملزم نے شادی بھی کی۔ ہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی پاکستان آمداور قیام کے دوران سرگرمیوں پر تفتیش شروع کردی ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ وہ پاکستان میں کن مقاصد کے تحت آیا اور جعلی شناختی کارڈ کیوں بنوایا۔

واضح رہے کہ پاکستانی آئین کے تحت اپنی شناخت چھپانا اور جعلی شناختی کارڈ بنوانا ایک سنگین اور قابل سزا جرم ہے، جبکہ  اس سلسلے میں شناختی کارڈ جاری کرنے والے وفاقی ادارے نادرا کے ملازمین کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

Related Posts