گلگت بلتستان انتخابات کے 3 حلقوں میں اہم سیاستدان آمنے سامنے، سخت مقابلہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابات کے 3 حلقوں میں اہم سیاستدان آمنے سامنے، سخت مقابلہ متوقع
گلگت بلتستان انتخابات کے 3 حلقوں میں اہم سیاستدان آمنے سامنے، سخت مقابلہ متوقع

 گلگت بلتستان کی انتخابی مہم گزشتہ روز ختم ہوئی اور پولنگ آج شروع ہوئی ہے جس کے دوران خطے کے 3 حلقوں میں اہم سیاستدان آمنے سامنے ہیں جن کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں حلقہ 1، حلقہ 2 اور حلقہ 8 میں بڑے جوڑ پڑیں گے۔ حلقہ 1 میں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اہم امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

حلقہ 1 میں پی ٹی آئی کے حاجی جوہر علی، ن لیگ کے جعفر اللہ خان اور پی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہیں جبکہ حلقہ 2  میں بھی پی پی پی کے جمیل احمد، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان اور ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان مدِ مقابل ہیں۔

پی ٹی آئی کے راجہ زکریا خان، مسلم لیگ (ن) کے اکبر تابان اور پی پی پی کے سیّد مہدی شاہ حلقہ نمبر 8 میں آمنے سامنے ہیں جبکہ تینوں حلقوں میں تمام مدِ مقابل امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل گلگت بلتستان کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، جیت کس کا مقدر بنے گی، عوام اس کا فیصلہ آج کریں گے۔

 گلگت بلتستان میں عوام کی اکثریت تحریکِ انصاف کے حق میں نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کسی وقت بھی بازی پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والی سیاسی جماعتیں ہیں، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عوام اپنا حقِ رائے دہی کس کے حق میں استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں پولنگ شروع، جیت کا فیصلہ عوام آج کریں گے

Related Posts