پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 443نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 443نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 443نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 56 ہزار 904 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 141جاں بحق ہوئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 49 لاکھ 21 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 410 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 54 ہزار738 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 41ہزار990، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار993 جبکہ اسلام آباد میں 23 ہزار 994افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار393، آزاد کشمیر میں 5 ہزار349جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 447افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار738،  پنجاب میں 2 ہزار471، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار309، اسلام آباد میں 255، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 156جبکہ آزاد کشمیر میں 119افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 538ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 3 سکینڈز میں کورونا سے محفوظ کرنیوالی مشین  بنا لی

Related Posts