پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک دورۂ ترکی کے دوران ہسپتال میں داخل ہوگئیں، اداکارہ نے علاج کے دوران نئی زندگی عطا ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں حمائمہ ملک نے کہا کہ میری طبیعت بگڑ گئی تھی، میں نے رپچرڈ اپنڈکس کے باعث استنبول میں 22 گھنٹوں کا طویل وقت گزارا اور مجھے اس کا علم بھی نہیں تھا۔
معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے موت کو انتہائی نزدیک سے دیکھا، میرے پروردگار نے مجھے نئی زندگی عطا کی۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
کھیل کھیل میں، سجل کی فلم بنگلہ دیشی ناظرین کی تنقید کا نشانہ بن گئی
ہم کہاں کے سچے تھے، تعلیم یافتہ گھرانے میں بدسلوکی کی داستان
اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ حاسدین کی نظر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، براہِ کرم چاہنے والوں اور اپنوں کیلئے دعا کریں۔ نظر لگنے سے چلتا پھرتا بندہ ختم ہوسکتا ہے۔ لوگوں کو پیار سے دیکھیں، نظر نہ لگائیں۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ہر چیز کی خیر طلب کرنی چاہئے، کسی کو ھسد کی نظر نہ لگے۔ واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے گزشتہ ہفتے ہی استنبول میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں جلوے بکھیرے تھے۔