ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری پر ویبنار کا انعقاد، شرکاءکی بڑی تعداد میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری پر ویبنار کا انعقاد، شرکاءکی بڑی تعداد میں شرکت
ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری پر ویبنار کا انعقاد، شرکاءکی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی: آج سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)  میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پاکستان کے اشتراک سے “ترقی پذیر مملک میں روبوٹک سرجری کے کردار ”  کے موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ جو انٹرنیٹ ویب سائٹ کے ذریعے نشر کیا گیا۔

اس موقع پر ماہرین نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کے حوالے سے مستقبل روبوٹک سرجری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹک سرجری فوائد کے اعتبار سے سرجری کے میدان میں ایک اہم مقام حاصل کر لے گی کیونکہ اس سرجری  کے ذریعے مریض کو نمایاں طور پر درد میں کمی، خون کا کم ضیاع، انفیکشن کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسپتال سے جلد چھٹی  مل جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی ملک کا ایک ممتاز ادارہ  ہے جہاں جدید طبی تعلیم و تربیت کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہی ہے۔ اسی لئے یہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے طب کی جدید تعلیم اور عملی تربیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ جس میں شرکاء کو ملکی و غیرملکی مایہ ناز ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔

حالیہ سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں شرکاء کو بالکل مفت رجسٹریشن فراہم کی گئی اور جدید ترین سرجری سے متعلق لیکچرز، پینل میں موجود ماہرین کی مشاورت، اور روبوٹک کی مدد سے سرجری شامل تھی ۔

ویبنار میں جنرل سرجن، یورولوجسٹ اور ماہر امراض نسواں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں یہ ویبنار بے حد مددگار ثابت ہوا جس میں انہیں روبوٹک سرجری کی تکنیکی مہارت سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔

ماہرین میں امریکہ کے ڈاکٹر عرفان رضوی چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف سرجری ، ورجینیاہاسپیٹل سینٹر ، ڈاکٹر خورشید گرو ، ڈائریکٹر روبوٹک سرجری، روزوiل  پارک کمپریہنسیو کینسر سینٹر اور انڈیا سے ڈاکٹر سبھاش کھننہ، پروفیسر آف سرجری گیسٹروانٹرولوجی ، جی ایس ایل میڈیکل کالج، کے علاوہ پاکستان سے ڈاکٹر شہریار غضنفر ، پروفیسر آف سرجری اینڈ روبوٹکس ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، ڈاکٹر محمد وارث فاروکا ، پروفیسر آف سرجری نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل سروسز ، اور ڈاکٹر ریحان محسن ، پروفیسر آف سرجری اینڈ روبوٹکس ایس آئی یو ٹی شامل تھے۔

واضح رہے کہ یہ ویبنار سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان، سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ آف پاکستان اور پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجنز کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے عوام قائد بدنام کا ماتم کررہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

Related Posts